نا انصافیوں کا نیا ریکارڈ قائم لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے ، ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ حکومت کی کارکردگی پروائٹ پیپر

نا انصافیوں کا نیا ریکارڈ قائم لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے ، ایم کیو ایم ...

کراچی(اے این این )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ حکومت کی نوسالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے ناانصافیوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، صوبے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے، عوام کو دیہی اور شہری علاقوں میں تقسیم کیا گیا ،نفرت اور تعصب کا سلسلہ اب بند ہو جانا چاہیے ،نوجوان کا احساس محرومی اور عدم تحفظ آسمان کو چھو رہا ہے ۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سندھ حکومت کی نوسال کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور کہا کہ سندھ میں جو زیادتیاں ہو رہی ہیں، اس کی ذمہ دار وڈیرہ شاہی ہے،صوبوں سے ضلعوں اورشہروں میں غیرمنصفانہ وسائل کی تقسیم کی گئی،وفاق سے سب سے زیادہ وسائل سندھ کو ملتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ مرکز سے وسائل مانگ رہا ہے،8 سال میں کے ایم سی کو 30 ارب روپے کانقصان پہنچایاگیا،تقاضے پر حکومت سندھ بلدیاتی اداروں کو ٹھینگا دکھادیتی ہے ، حکومت نے30ارب روپے9سال میں کیایم سی کونہیں دیے،سالانہ 420ارب روپے کیاضافی وسائل صوبوں کو مل رہے ہیں،صوبائی مالیاتی کمیشن نے 9 سال سے کام ہی نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو وفاق سے ملنے والے وسائل سے5فیصدبھی نہیں دیا گیا،کراچی کے ساتھ پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ زیادتی کی اور سروسزٹیکس سے حاصل آمدن کاایک روپیہ بھی کراچی کونہیں دیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن میں ہم نے سندھ کا مقدمہ لڑا،سب سے زیادہ ٹیکس شہری علاقوں سے وصول کیاجاتاہے،70 ارب روپے کے اضافی وسائل ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی کودلوائے ۔

وائٹ پیپر

مزید : صفحہ اول