جوان 15منٹ پہلے ہی جائے حادثہ پر پہنچے تھے

جوان 15منٹ پہلے ہی جائے حادثہ پر پہنچے تھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( آن لائن )بید یاں روڈ پر خود کش دھماکے کے حوالے سے ابتدائی معلومات میں انکشاف ہوا ہے کہ دھماکہ 7بجکر 45منٹ پر ہوا اور فوجی جوان اپنی ڈیوٹی سے 15منٹ پہلے ہی فرائض سرانجام دینے پہنچے۔تفصیلات کے مطابق بیدیاں روڈ کے علاقے مانا والا چوک پر صبح 7بج کر 45منٹ پر خود کش حملہ آور نے مردم شماری کی ٹیم نشانہ بناتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا یا۔مردم شماری کی ٹیم اور فوجی جوان پچھلے کچھ عرصے سے جائے وقوعہ پر اکھٹے ہو کر مردم شماری کے لیے جاتے تھے۔آج بھی فوجی جوانوں کو 8بجے مانا والا چوک میں جمع ہونا تھا لیکن فوجی جوان اپنی ڈیوٹی سے 15منٹ پہلے ہی پہنچ گئے تھے۔
15منٹ پہلے

مزید :

صفحہ اول -