سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی نے ساجد صدیق نظامی ولد محمد شریف نظامی کواردو کے مضمون میں ان کے’’اسالیب نثر اردو کے تحولات(آغاز سے وفات غالب تک) ‘‘کے موضوع پر،محمد اسلم بھٹی ولد شہادت علی کواردو کے مضمون میں ان کے’’غلام حسین ذوالفقار: حیات اور ادبی خدمات‘‘کے موضوع پر،حسین علی ولد زرقند خان کوسوشیالوجی کے مضمون میں ان کے ’’مادرانہ صحت تک رسائی ثقافتی رکاوٹیں ، مالاکنڈ پاکستان‘‘ کے موضوع پراورورداتہ السلام دختر محمد اشرف کوریاضی کے مضمون میں ان کے’’ہندسی نمونہ سازی کیلئے غیر ساکن ذیلی تقسیم قوانین ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔