ملکی ترقی کیلئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا ، مجاہد حسین
فیروز والہ (نامہ نگار)برگیڈئیر(ر) مجاہد حسین نقوی نے کہا کہ ملک کی ترقی خوشحالی نوجوان نسل کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل ہیں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو تعلیمی میدان میں آ گے ہوں نجی تعلیمی اداروں نے انقلاب برپا کر رکھا ہے ان خیالات کا اظہار الرحمان سکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سکول کے پرنسپل میجر (ر) ، بشیر احمد، میجر(ر) فہیم رضا نے بھی تقریب میں شرکت کی برگیڈئیر مجاہد حسین نقوی نے سکول کی تعلیمی میدان میں خدمات کو اخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الرحمان سکول سسٹم نے مختصر مدت میں ایک اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے سکول کاسٹ آف اپنے فرائض پوری لگن سے سر انجام دے رہا ہے ہم دعا گو ہیں کہ یہ ادارہ دن دگنی رات چگنی ترقی کرے انہوں نے سکول انتظامیہ کی کارکردگی کی کامیابی کو سراہا آخر میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔