لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا کیمپس ریڈیو ایف ایم 96.68سال کا ہو گیا

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا کیمپس ریڈیو ایف ایم 96.68سال کا ہو گیا

لاہور (پ ر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا کیمپس ریڈیو ایف ایم 96.68سال کا ہو گیا۔ریڈیوکی آٹھویں سالگرہ تقریبات کے آخری روز کیک کاٹا گیا جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وائس چانسلرڈاکٹر رخسانہ کوثر، رئیس شعبہ ابلاغیات ڈاکٹر انجم ضیاء ،سندھ یونیورسٹی جامشوروسے پروفیسر بدر سومرو اور دیگر فیکلٹی ممبرز نے براہ راست ملی نغمہ میں شرکت کی اور طالبات کی فنی صیلاحیتوں کو سراہا ۔

تعلیمی مقاصد کے لئے قائم کئے گئے ریڈیو کے آٹھویں سال پورے ہونے پر وائس چانسلرنے رئیس شعبہ ابلاغیات ڈاکٹر انجم ضیاء اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ میڈیا نے نئی جہت اختیار کی ہے،ٹی وی چینلز کی کثرت سے ابلاغیات میں انقلاب آیا ہے تاہم ریڈیو کی اہمیت آج بھی مسلمہ ہے۔ ایک دور تھا کہ ریڈیو تلفظ سکھانے کا سب سے بڑا ذریعہ تھا۔لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے کیمپس ریڈیو ایف ایم 96.68سے فارغ التحصیل طالبات متعدد اداروں میں پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہی ہیں۔دو روزہ تقریبات کے افتتاحی روزہاتھ سے بنائے گئے پوسٹرز اور ملی نغمے گانے کا مقابلہ ہوا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4