پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلزآرگنائزیشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اہم اجلاس صوبائی چیئر مین ملک منیر احمدکی زیرِ صدارت ہوا ۔ جس میں سرپرستِ اعلیٰ سلطان محمود بھٹی صدر،سرپرست نجیب الرحمن صدیقی، شاہد علی پنسوتہ، صدر محمو اختر میاں، صدر لاہور عاشق غوث، ترجمان /آرگنائزر شعیب انور چوہدری، ساجد عمرو دیگر نے شرکت کی ۔ جس میں کہا گیا کہ پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلزآرگنائزیشن اور پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن کے مطالبات کے حق میں بار بار احتجاج کے باوجود پنجاب حکومت کی طرف سے کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوئی اور بیوروکریسی مسلسل لیت و لعل سے کام لے رہی ہے ۔ لہٰذا اب 12 اپریل کو پورے پنجاب میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ لیول پر بھر پور پُر امن احتجاج کیا جائے گا۔

اجلاس میں بیدیاں روڑ کے واقعہ کی بھر پور مذمت کی گئیاور شہدا کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی۔ اجلاس کے شرکا ء نے کہا کہ دہشت گردوں کا کو ن دین مذہب نہیں ہوتا۔ پوری قوم دہشت گردی کو ختم کرنے کی خاطر سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز سے باقاعدہ ممبر شپ فارم پُر کروائے جائیں گے۔ اور نتظیم کے قواعد و ضوابطتمام ممبران میں تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4