پی پی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں سیکیورٹی اداروں ساتھ کھڑی ہے، جہاں آراء

پی پی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں سیکیورٹی اداروں ساتھ کھڑی ہے، جہاں آراء

لاہور( لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما جہاں آراء وٹو نے لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ٹیم پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے اس حملے میں براہ راست پاک فوج کے بہادر جوانوں کو نشانہ بنایا ہے پیپلزپارٹی اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن میں سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر موثر طور پر عمل درآمد لازمی بن چکا ہے پنجاب حکومت رینجرز کوسندھ جیسے اختیارات دے تاکہ وہ بلا تفریق کالعدم تنظیموں اور شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ بھی وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر موثر طریقے سے عمل کیا جائے اور دہشتگردوں کی کمر توڑی جائے اور ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4