پیپلز پارٹی کے منصوبوں کو ن لیگ سے منسوب کر دیا جاتا ہے،مہرین راجہ

پیپلز پارٹی کے منصوبوں کو ن لیگ سے منسوب کر دیا جاتا ہے،مہرین راجہ

لاہور( لیڈی رپورٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ذولفقاار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر درست موقف اختیار کیا ہے پیپلز پارٹی کے منصوبوں کو ن لیگ سے منسوب کر دیا جاتا ہے اور میاں صاحب ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگواتے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی سوچ صرف پیلی ٹیکسیوں تک محدود ہے ملک میں نہ بجلی موجود ہے اور نہ سستی ہے ہم اس سال الیکشن کے لیے تیار ہیں ان کا مقابلہ کریں گے اوراگلی حکومت بنا کر دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ آجصرف بجلی مہنگی نہیں ہوئی بلکہ پانی کی قلت ہو رہی ہے عوام کے پاس بجلی اور پانی نہیں ہے اور وہ بہتر طرز حکمرانی کے دعوے کر رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4