بیدیاں روڈ دھماکہ : ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات منظر عام پر آگئے

بیدیاں روڈ دھماکہ : ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات منظر عام پر آگئے
 بیدیاں روڈ دھماکہ : ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات منظر عام پر آگئے

  

لاہور (شعیب بھٹی ) بیدیاں روڈ دھماکہ کی ابتدا ئی تحقیقات میں اہم انکشافا ت ، حساس ادارے کی جا نب سے ایک ما ہ قبل مذکو ر د ہشت گرد کی تصویر سمیت مرا سلہ قانو ن نا فذکر نے والے ادارو ں اور شہر کے تما م تھا نو ں میں بھیجا گیا تھا ، بھجوائے گئے مرا سلہ میں مشتبہ شخص کا نا م عرفا ن بتا یا گیا تھا ، لیکن اس کے با جود سیکورٹی ادرو ں نے ٹھوس حفاظتی اقدا ما ت نہیں کئے جس کے پیش نظر نا قص حکمت عملی کے با عث یہ افسوس نا ک واقعہ روہنما ہواہے ۔

ذرا ئع کے مطا بق بید یا ں رو ڈ میں ہو نے والے واقعہ میں ابتدا ئی تفتیش میں مز ید یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ حملے سے چند منٹ پہلے ہدف بننے والی وین میں ڈرائیور نے گیس ڈلوائی، محفوظ پورہ میں پٹرول پمپ پر وین دس منٹ کھڑی رہی۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک موٹرسائیکل سوارگاڑی کا تعاقب کرتا رہا۔ نجی پٹرول پمپ پر کھڑی وین اور مشکوک شخص کی تصویرمنظر عا م پر آگئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نجی پٹرول پمپ سے ایک مشکوک شخص کو حر است میں لے لیا ہے ۔ قانو ن نا فذ کر نے والے ادارو ں نے جیو فینسنگ کی مدد سے علاقے میں دھماکہ کے وقت ہونے والی فون کالز کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔مشکوک فون نمبرز کی معلومات اکھٹی کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔

ذرا ئع کے مطا بق خودکش بمبار کے ساتھی موبائل فون پر ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں تھے۔دوسری جا نب ذرا ئع نے د عو ی ٰ کیا ہے کہ لاہور میں خود کش حملہ آور کی پیشگی اطلاع قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے پو لیس کو د ی گئی تھی ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل خودکش حملہ آور اسکے ساتھی کی آمد سے متعلق وفاقی ادارے نے متنبہ کیا تھا۔ ذرا ئع کا کہنا ہے وفاقی ادارے کی جا نب سے شہر میں تما م تھانو ں میں بھیجا گیا مرا سلہ میں تصویر مشتبہ شخص کا نا م عرفا ن ہے جس کی مشابہت مبینہ خود کش حملہ آور سے ملتی ہے ۔

انکشافات

مزید : صفحہ اول