قرآن ریسرچ سینٹر مدینہ منورہ کے علمی کام کی وَجہ، سے ہمارے نسخہء قرآن کریم کومعیاری قرار دیا گیا

قرآن ریسرچ سینٹر مدینہ منورہ کے علمی کام کی وَجہ، سے ہمارے نسخہء قرآن کریم ...

لاہور (پ ر) 1973ء کے آئین کی تیاری کے موقع پر تمام مسالک کے علما نے انجمنِ حمایتِ اسلام لاہور کے نسخہء قرآن کریم پر اعتماد کا اظہار کِیا تھا۔اب 44سال بعد دوبارہ پاکستان کے تمام مسالک کے علما، اسلامی نظریاتی کونسل کی تائید اور رسم المصحف کے بین الاقوامی ماہرین عالمِ اسلام کی نام ور شخصیات پروفیسر ڈاکٹر شفاعت ربانی ،سینئر ریسرچ آفیسر شاہ فہد قرآنک ریسرچ سینٹر مدینہ منورہ ، ڈاکٹر محمد الیاس فیصل ،رکن مراجعہ کمیٹی مصحف نستعلیق شاہ فہد قرآنک ریسرچ سینٹر مدینہ منورہ کے علمی کام کی وَجہ، سے ہمارے اس نسخہء قرآن کریم کو 7 مارچ 2017ع کومعیاری قرار دیا گیا ہے۔

اوریہ طے پایا کہ پاکستان میں طبع ہونے والے قرآن کریم اسی نسخہ کے مطابق طبع کیے جائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فاروق احمد ،آنریری سیکرٹری نشروتالفات کمیٹی، انجمنِ حمایتِ اسلام لاہور نے اپنے ایک بیان میں کِیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4