چیف سینسس کمشنر آصف باجوہ کی مردم شماری عملہ پرحملے کی پرُزور مذمت

چیف سینسس کمشنر آصف باجوہ کی مردم شماری عملہ پرحملے کی پرُزور مذمت

لاہور(پ ر)چیف سینسس کمشنر آصف باجوہ نے لاہور میں مردم شماری کے عملے کی وین پر دہشت گردوں کے حملے کی پرُزور مذمت کی ہے اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا ہے کہ مردم شماری کا عمل پورے ملک میں جاری رہے گا ۔ مردم شماری کے پہلے فیز کی تکمیل کے بعد دوسرے فیز کا عمل 25 اپریل سے شروع ہو کر 25 می کواپنے مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4