(ن) لیگ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بہترین اقدامات کررہی ہے،سہیل بٹ
لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل سہیل محمود بٹ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بہترین انداز میں اقدامات کررہی ہے ہماری حکومت فلاح عامہ کے لئے ہر سطح پر شاندار کام کررہی ہے خصوصا تعلیم، صحت،خواتین کے حقوق کے تحفظ او ردیگر شعبوں میں نمایاں پیشرفت ہو رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ دنیا تعمیر،ترقی و خوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور دنیا بھر کے ممالک جمہوریت کے سفر میں بھی پاکستان کے ساتھ ہیں حکومت پنجاب کی کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں