خودکش دھماکہ ، جاں بحق ہونیوالا 70سالہ محمد بوٹا مزدوری کرتا تھا ، ایک ماہ بعد بیٹی کی شادی تھی

خودکش دھماکہ ، جاں بحق ہونیوالا 70سالہ محمد بوٹا مزدوری کرتا تھا ، ایک ماہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( خبرنگار ) بیدیاں روڈ پر خودکش دھماکہ میں جاں بحق ہونے والا سترسالہ محمد بوٹاآٹھ بچوں کا با پ اور محنت مزدوری کرتاتھااور اس کی بیٹی کی ایک ماہ بعد شادی تھی کہ گزشتہ صبح محنت مزدوری کیلئے گھر سے نکلاکہ خود کش دھماکہ میں جاں بحق ہوگیاروزنامہ پاکستان کی ٹیم خودکش دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے سترسالہ محمد بوٹاکے گھرواقع روڑاگاؤں پہنچی تو گھرکہرام برپا تھا۔محمد بوٹاکے بیٹوں محمد امجد اور صفدر علی نے روزنامہ پاکستان کو بتایاکہ ان کے والد محمد بوٹا نے گدھا ریڑھی بنا رکھی تھی اور اب بیٹی کی شادی کرنا تھی جس کیلئے گدھا گاڑی فروخت کرکے اب چند دنوں سے محنت مزدوری کررہاتھاکہ گزشتہ روز گھر سے حسب معمول محنت مزدوری کے نکلا کہ خودکش دھماکہ میں جاں بحق ہوگیاہے۔شادی والے گھرمیں صف ماتم بچھ گئی ہے۔محمد بوٹاکی بیٹی جس کی ایک ماہ بعد شادی تھی زارو قطار رو روکرکہہ رہی تھی کہ اب اس کے ہاتھ پیلے کون کرے گااور اس کا آسراکون ہوگا اسے انصاف کون دے گا ۔بیگناہ لوگ کب تک بم دھماکوں میں مرتے رہیں گے ۔جواں سالہ بیٹی کی آہ پکارسن کر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔ محمد بوٹاکی لاش پوسٹ ماٹم کے بعد پہنچی توکہرام مچ گیا۔محمد بوٹاکو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ۔

محمد بوٹا

مزید :

صفحہ اول -