الخدمت کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ
لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن کے’’ صحت عامہ پروگرام‘‘ کے تحت ملتان میں چونگی نمبر1کے مقام پر ایک روزہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں 2ماہرڈاکٹرز،15پیرامیڈیکل سٹاف اورمقامی ذمہ داران نے خدمات سرانجام دیں۔فری میڈیکل کیمپ میں مردوخواتین اور بچوں سمیت کم و بیش 400افراد کا طبی معائنہ کیا گیا جبکہ 200 افراد کے ہیپاٹائٹس بی،سی اور شوگر کے مفت ٹیسٹ کئے گئے۔ اس کے علاوہ مریضوں کے آئی ٹیسٹ بھی کئے گئے۔
اور مفت عینکیں فراہم کی گئیں۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدرمحمد عبدالشکور نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن ’’صحت عامہ پروگرام‘‘ کے تحت ملک بھر کے نواحی اور پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرتی ہے جس کا مقصد مستحق اور نادار افراد کو ان کی دہلیز پر صحت عامہ کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔الخدمت ایسے مستحقین میں مفت ادویات بھی فراہم کرتی ہے جووسائل نہ ہونے کے باعث علاج معالجے کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔