سنٹرل پارک فیروز پورکی بجلی کو فیکٹریوں کی نذر لگ گئی

سنٹرل پارک فیروز پورکی بجلی کو فیکٹریوں کی نذر لگ گئی

لاہور(پ ر) سنٹرل پارک فیروز پوررو ڈ کے علاقے میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ،اہل علاقہ کا گرمی سے برا حال،علاقے میں مچھروں کی بھرمار ہو گئی،اعلیٰ حکا م سے فوری کارروائی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں میں سے صرف 6گھنٹے بجلی آتی ہے جس کے باعث لوگوں کا گرمی سے برا حال ہوجاتا ہے ،صبح دفاتر اور سکول جانے والے ذہنی کرب سے دوچار،گھروں کے معمولات بھی درہم برہم ہو گئے،لوڈشیڈنگ کے باعث علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوجاتی ہے جس کے باعث لوگوں کو وضو کرنے کیلئے بھی پانی میسر نہیں آتا ۔اہل علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لیسکو کے اہلکاروں نے مقامی صنعتوں کو کنکشن دے کر رہائشی آبادی کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے ۔ 4،4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے ہمار ا جینا محال کر دیا ہے، اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف ایگزیکٹو لیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 4