مردم شماری ٹیم پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمتکرتے ہیں، ڈاکٹر یاسمین

مردم شماری ٹیم پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمتکرتے ہیں، ڈاکٹر یاسمین

لاہور( لیڈی رپورٹر) انصاف پروفیشنلزفورم کی چئیرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشدنے لاہور میں مردم شماری کی ٹیم پر ہو نے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اورقیمتی جانوں کے ضیا ع پرگہرے رنج وغم اظہارکیا، تحریک انصاف شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ،پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ باشانہ کھڑی ہے اورپاک فوج کے جوان اپنے وطن کے لیے جانیں قربان کر رہے ہیں،شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگرد اور ان کے سہولت کارملک کاامن تباہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔

لیکن وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے اور نہ ہی وہ قوم کے عزم کوکمزور کرسکتے ہیں ، فسادیوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کوتیز کیا جائے ، پاکستانی قوم نے دہشتگردی کی جنگ کی بہت بڑی قیمت ادا کر رہی ہے ،تحریک انصاف ملک میں امن کے قیام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ، حکمران ہوش کے ناخن لیں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4