ذبیح اللہ بلگن کے ماموں کی وفات پر اظہار تعزیت

ذبیح اللہ بلگن کے ماموں کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور(پ ر)معروف مصنف اور ورلڈ کالمسٹ کلب کے سیکرٹری جنرل ذبیح اللہ بلگن کے ماموں چودھری اقبال احمد چیمہ کے انتقال پر سیالکوٹ, گوجرانوالا اور لاہور کی معروف شخصیات نے ان سے اظہار تعزیت کیا ہے. پیر غلام فرید ایم پی اے, محمود بشیر ورک ایم این اے, شازیہ سہیل میر ایم این اے, عنصر بریار سابق ایم اپی اے, ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین ایثار رانا, مرکزی صدر ناصر اقبال خان, جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد, پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان اعجاز چوہدری,ناصر محمود چیمہ سابق تحصیل ناظم ڈسکہ, سید کامران گیلانی, ندیم بشیر میر سرپرست آوٹ ڈور ایڈور ٹائزنگ ایسوسی ایشن گوجرانوالا, بلال قدرت بٹ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب اور دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس گھڑی میں ذبیح اللہ بلگن اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں. اللہ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے.

مزید : میٹروپولیٹن 4