پوسٹ کارڈ کے ذریعے بیوی کو طلاق دینے پر بھارتی شہری گرفتار

پوسٹ کارڈ کے ذریعے بیوی کو طلاق دینے پر بھارتی شہری گرفتار
پوسٹ کارڈ کے ذریعے بیوی کو طلاق دینے پر بھارتی شہری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی شہر حیدر آباد میں شہری کوشادی کے 8 روز بعد پوسٹ کارڈ کے ذریعے بیوی کو طلاق دینے پر گرفتار کر لیا گیا۔دونوں کی شادی گزشتہ ماہ ہوئی تھی۔ ’’گلف نیوز ‘‘کے مطابق بیوی کی درخواست پر پولیس نے پوسٹ کارڈ کے ذریعے تین طلاقیں دینے والے38سالہ محمد حنیف نامی شہری کو گرفتار کر لیا۔خاتون نے طلاق کے اگلے روز اپنے شوہر کیخلاف پولیس کو درخواست دی تھی۔ شادی کے اگلے رو ز محمد حنیف گھر چھوڑ کر فرار ہو ا اور اپنی 26سالہ بیوی کو بتایا کہ نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے تاہم 19 مارچ کو خاتون کو پوسٹ کارڈ موصول ہوا جس میں شوہر کی جانب سے اپنی بیوی کو مخاطب کرتے ہوئے تین بار طلاق کا لفظ استعمال کیا گیا تھا۔پوسٹ کارڈ میں محمد حنیف کی جانب سے یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ وہ یہ فیصلہ2افراد کے دباؤ کی وجہ سے کر رہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محمد حنیف اور اس کی بیوی پہلے سے طلاق یافتہ تھے۔