دھماکے میں ملوث ہونے کاشبہ وین کازخمی ڈرائیور عثمان بھی گرفتار

دھماکے میں ملوث ہونے کاشبہ وین کازخمی ڈرائیور عثمان بھی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)سکیورٹی اداروں نے لاہور خودکش دھماکے میں ملوث ہونے کے شک کی بنیاد پر وین ڈرائیور کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہیں۔ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ بیدیاں روڈ پر واقع ورک شاپ پر وین ڈرائیور نے گاڑی روکی وین کے رکنے پر ریکی کرنے والے خودکش بمبارنے موقع ملتے ہی خود کواڑا دیا۔سکیورٹی اداروں نے اس شک کی بنیاد پر وین کے ڈرائیور کو جو کہ خود بھی زخمیوں میں شامل ہیں کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کا آغاز کردیا ہیں۔دوسری طرف زخمی ڈرائیور عثمان نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہا ہے کہ گاڑی میں فوجی جوانوں سمیت 18افراد سوار تھے کہ اچانک زور داردھماکا ہوا جس کے بعد کچھ پتہ نہیں چلا اور ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا ۔
ڈرائیور گرفتار