وزارت عظمیٰ کی ہوس نے عمران خان کی ذہنی مریض بنا دیا:مریم اورنگزیب

وزارت عظمیٰ کی ہوس نے عمران خان کی ذہنی مریض بنا دیا:مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران وفاق میں حکومت بنانے کے خواب نہ دیکھیں ، جو وقت بچا ہے خیبر پختونخوا کے لوگوں کی خدمت کریں ،وزارت عظمی کی کرسی کی ہوس نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا ، وفاق تو کیا 2018 کے انتخابات میں وفاق تو کیاخیبر پختونخوا کے لوگ بھی عمران خان کو نااہلی ، انتشاری اور فسادی سیاست کی وجہ سے مسترد کردینگے، وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب جس صوبے میں آپ کی حکومت ہے وہاں کے احتساب کمیشن کے تالے کھولیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 25لاکھ سے زائد سکولوں سے باہر بچے آپ کی راہ دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تعلیمی اصلاحات میں مدد چاہیے تو پنجاب میں شہباز شریف اور وفاق میں مریم نواز سے رابطہ کریں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ خان صاحب جس صوبے میں آپ کی حکومت ہے وہاں کے احتساب کمیشن کے تالے کھولیں‘ پورے ملک کا ٹھیکہ چھوڑدیں،خیبر پختونخوا کی عوام کا لوٹا ہوا پیسہ پہلے اپنے صوبے پر خرچ کریں آپ بتائیں کہ خیبر پختونخوامیں سکولوں کی بہتری کیلئے کیا کیا؟ ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سکولوں کے بچے آپ کی توجہ کے منتظر ہیں اور شکر ہے پونے 4سال بعد تعلیم آپ کی تر جیح بنی لیکن اب اس ترجیح کو کارکردگی میں بدلیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول