حملہ آور کا ٹارگٹ صرف فوجی جوان تھے،عینی شاہد

حملہ آور کا ٹارگٹ صرف فوجی جوان تھے،عینی شاہد

لاہور(آن لائن)بیدیا ں روڈ خودکش دھماکے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے 100 فٹ کی دوری پر تھا ، خود کش حملہ آور کا ٹارگٹ صرف اور صرف فوجی جوان تھے ۔ دھماکے کے عینی شاہد نے بتایا کہ خودکش حملے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو 20 منٹ بعد آتے ہوئے دیکھا۔عینی شاہد نے مزیدبتایا کہ دھماکہ صبح سات سوا سات کے قریب کیا گیا اور اس میں صرف اور صرف فوجی جوانوں کو نشانہ بنایا گیا،دھماکے کی جگہ پر حملہ آور کی ٹانگیں پڑی تھیں اور ایک بچہ بھی زخمی حالت میں پڑا تھا۔

عینی شاہد

مزید : کراچی صفحہ اول