آج پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے:محکمہ موسمیات
اسلام آباد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کیساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن ، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ،ژوب، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پرتیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کیسا تھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے جس کے باعث کشمیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ملک کے بالائی علاقوں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن میں تیز ہواؤں /آندھی کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی بڑھ سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے املاک کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔