شام میں کیمیائی حملے پر سلامتی کونسل میں قرارداد پیش ، روس کی مخالفت

شام میں کیمیائی حملے پر سلامتی کونسل میں قرارداد پیش ، روس کی مخالفت

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں کیمیائی حملے پر سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کردی گئی۔ روس نے سلامتی کونسل کی اس قرارداد کے متن سے اختلاف کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں مبینہ کیمیائی حملے پرسلامتی کونسل کااجلاس شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس میں برطانیہ،فرانس،امریکہ نے شام میں مبینہ کیمیائی حملے پرقراردادپیش کی۔ سلامتی کونسل میں پیش قرارداد میں ادلب حملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد کا متن ناقابل قبول ہے۔

قرارداد

مزید : کراچی صفحہ اول