لاہور دہشت گرد حملہ ، گورنر سندھ کی شدید مذمت

لاہور دہشت گرد حملہ ، گورنر سندھ کی شدید مذمت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ محمد زبیر نے لاہور میں مردم و خانہ شماری عملہ پر دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد ترقی کے سفر کو نہیں روک سکتے ،حکومت عوام کے تعاون سے ان بچے کچے دہشت گردوں کو ان کے نظریات سمیت ختم کردے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کے ذریعہ ان دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی ہے اب ان بچے کچے دہشت گردوں کو چھپنے کے لئے بھی کوئی جائے پناہ نہیں ملے گی۔ گورنر محمد زبیر نے دہشت گرد حملہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت ، درجات کی بلندی ، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول