حیدر عباس رضوی نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا

حیدر عباس رضوی نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما حیدر عباس رضو ی نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیاہے۔ ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے وطن واپسی کی تصدیق کی ہے کہ حیدر عباس رضوی جلد وطن واپس آئیں گے۔ترجمان کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات میں حیدر عباس رضوی بھاری اکثریت سے رابطہ کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور بیرون ملک رہ کر بھی ایم کیوایم پاکستان کے فعال رکن کے طور پر کام کرتے رہے۔حیدر عباس رضوی گزشتہ سال سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مقیم ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول