لاہور میں مردم شماری تیم پر خود کش حملہ انسانیت سوز واقعہ ہے :اسفند یار ولی

لاہور میں مردم شماری تیم پر خود کش حملہ انسانیت سوز واقعہ ہے :اسفند یار ولی

پبی ( نما ئندہ پاکستان ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے لاہور میں مردم شماری ٹیم پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افسوسناک سانحے میں سیکورٹی اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی ہے، اپنے مذمتی بیان میں اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ اے این پی بار ہا مطالبہ کرتی آ رہی ہے کہ دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدیقینی بنایا جائے اور پنجاب میں موجود کالعدم تنظیموں کی پناہ گاہوں و سہولت کاروں کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائی کی جائے لیکن ہماری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا جس کے باعث دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مردم شماری ٹیم پر حملہ اس بات کی جانب بھی نشاندہی کرتا ہے کہ اس اہم عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہو رہی ہے تاہم اب وقت ہے کہ اس بارے میں سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا فائدہ دہشت گردوں کو ہو رہا ہے اور صورت حال بہتر نہ بنائی گئی تو اس سے بھی بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔، انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صرف مذمتی بیانات کے علاوہ کوئی ٹھوس حکمت عملی نظر نہیں آ رہی ، انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے ، مرکزی صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ،انہوں نے شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول