مٹہ ،گھر میں آتشزدگی چچا اور بھتیجی جاں بحق ،5 مویشی ہلاک

مٹہ ،گھر میں آتشزدگی چچا اور بھتیجی جاں بحق ،5 مویشی ہلاک

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان ) مٹہ علاقہ باغڈھیرئی میں اگ لگنے سے چچا اور بھتیجی جاں بحق گھر میں موجود پانچ مویشی بھی ہلاک لاکھوں روپے کانقصان ہوا گھریلوی اشیاء سمیت پورا گھر مکمل طور پر راکھ میں تبدیل تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ کی علاقہ باغڈھیرئی میں مسمی قلندر ولد امیر زمان کی گھر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے اگ لگ کر گھر مکمل طور پر راکھ کی ڈھیرمیں تبدیل ہوگئی ادھر اگ لگنے سے گھر میں مسمی قلندر اور انکے سات اٹھ سال کی بھتیجی لائبہ دختر گلعمبر پھنس کر جل جانے سے جاں بحق ہوئے جبکہ اگ لگنے گھر میں موجود پانچ مویشی بھی ہلاک ہوئی جس میں تین بکریاں ایک گائے اور ایک بچھڑا شامل ہے ادھر اگ لگنے سے تقریباًسات لاکھ روپے کانقصان ہوچکا ہے ادھر اطلاع ملتی ہی ٹی ایم اے مٹہ کے فا ئر بریگیڈ اور 1122کے گاڑیاں پاک فوج اور پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ کر اگ پر قابو پالیا

مزید : کراچی صفحہ اول