ڈیرہ ،مکان پر چھاپہ ،دستی بم اور اسلحہ برآمد

ڈیرہ ،مکان پر چھاپہ ،دستی بم اور اسلحہ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)نواب پولیس نے علاقہ رحمانی خیل میں ایک مکان پر چھاپے کے دوران دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا ،اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر گاؤں وانڈہ لالی میں سہولت کار کو گرفتار کر لیا ،اسلحہ برآمد ،الگ الگ مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر نواب پولیس نے علاقہ رحمانی خیل میں عبد المتین ولد اختو جان کے گھر پر چھاپہ مارا چھاپہ کے دوران گھر سے ایک دستی بم بغیر ڈیٹونیٹر ،ایک پستول،سات کارتوس اور 90گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،دوسری کاروائی میں عبد الرحمن ولد عبد المنان سے ایک پستول اور تیس کارتوس برآمد کر کے ملزم کو دھر لیا جبکہ گاؤں وانڈہ لالی میں عصمت اللہ مروت ولد امیر شیر کو گرفتار کر لیا جو پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم بختہ میر کو پناہ وخوراک مہیا کرتا تھا پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کر لی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول