میٹرو بس کو جنگلہ کہنے والوں سے عوام الیکشن 2018ء میں حساب لیں گے :امیر مقام

میٹرو بس کو جنگلہ کہنے والوں سے عوام الیکشن 2018ء میں حساب لیں گے :امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے ریلوکٹونے چار سال ضائع کرنے کے بعد مہنگی ترین میٹرو کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ،جو شخص کہہ رہا تھا کہ بھوک سے مر جاوں گا مگر قرض نہیں لون گا آج قرضہ لینے کواپنی کامیابی تصورکررہاہے،چھوٹے شاہراہوں کیلئے بھی قرضے لئے جاررہے ہیں،ملازمین کے جی پی فنڈزکوبھی معاف نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام 2018 میں چار سال ضائع کرنے کا حساب لیں گے ،عمران خان نے اسی کروڑ درخت خلا میں لگائے ہیں اس لے ان کا زمین پر حساب کتاب نہیں ہو سکتا انشا اللہ خیبرپختونخوا کے عوام ملک کے بہترین مفاد میں 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے اوراپنے مینڈیٹ کے غلط استعمال کابیلٹ کے ذریعے بھرپورحساب لیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفترواقع اسلام آباد میں مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پردیر سے حاجی سید غنی کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت بھی اختیار کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قافلے میں شریک ہونیوالے کسی اثاثے سے کم نہیں انہیں پارٹی میں باعزت مقام دیاجائیگا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام سے صوابی سے ممبر صوبائی اسمبلی شیراز خان، سجاد خان مرغوز، دیر سے ملک بہرام، ملک مظفر حاجی سید غنی، شانگلہ پورن سے امجد علی نسیم خان، بونیر سے سر زمین خان ،حاجی بخت روان خان اورپشاور سے امان اللہ خان کی قیادت میں وفود نے ملاقات کی۔