خیبر ایجنسی ،طور خم بارڈر پر ہیرو ئن کی سمگلنگ ناکام

خیبر ایجنسی ،طور خم بارڈر پر ہیرو ئن کی سمگلنگ ناکام

خیبر ایجنسی(بیو ررپو رٹ )پاک افغان بارڈر طورخم پر کسٹم حکام نے ہیروئن کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی. کسٹم سپر ٹنڈنٹ نعیم کی نگرانی میں پک اپ سے تقریباً چھ کلو اعلیٰ کوالٹی کے ہیروئن برآمد کر لی. کسٹم ذرائع. پاک افغان بارڈر طورخم پر کسٹم حکام نے افغانستان سے پاکستان ہیروئن کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی سمگروں نے بڑی مہارت کے ساتھ پک اپ نمبرD1710کے خفیہ خانوں میں ہیروئن چھپائی تھی کہ کسٹم حکام نے سپرنٹنڈنٹ نعیم کی نگرانی میں تلاشی کے دوران برآمد کر لی. کسٹم حکام نے ہیروئن کوقبضے میں کر اور ڈرائیور کوگرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کسٹم سپر ٹنڈنٹ نعیم کی نگرانی کسٹم حکام نے یو ریا ،چرس اور غیر ملکی کر نسی کی سمگلنگ کی کو شش نا کا م بنا دی۔۔۔۔۔

مزید : کراچی صفحہ اول