لینڈ ریکارڈ سنٹر سے بیدخلی ‘ پٹواریوں کا باردانہ کی فہرستیں دینے سے انکار

لینڈ ریکارڈ سنٹر سے بیدخلی ‘ پٹواریوں کا باردانہ کی فہرستیں دینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر کے پٹواریوں نے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے باردانہ کے حوالے سے لسٹیں فراہم کرنے کی ہدایت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان سمیت صوبہ بھر میں کہیں بھی ضلعی انتظامیہ کو باردانہ کی لسٹیں فراہم نہیں کی جائیں گی پنجاب حکومت اور ڈسٹرکٹ حکومتیں دہرے(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
معیار کا شکار ہوچکی ہیں ایک طرف پنجاب حکومت نے اراضی کے معاملات پٹواریوں سے لے کر لینڈ ریکارڈ سنٹرز کے سپرد کردئیے گئے ہیں اور ان سنٹرز پر پٹواریوں کے داخلے پر پابندی سمیت ان کے خلاف بینرز لگائے گئے ہیں دوسری جانب ڈپٹی کمشنرز پٹواریوں سے کاشتکاروں کو گندم کے باردانہ کی لسٹیں مانگ رہے ہیں جب پٹواریوں کو بے تعلق کردیا گیا ہے تو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو چاہئے کہ لسٹیں بھی لینڈ ریکارڈسنٹرز سے حاصل کریں ۔ ان خیالات کا اظہار نومنتخب ڈویژنل صدر رائے محمد عارف کی حلف برداری کی تقریب میں صوبہ بھر سے آئے ہوئے انجمن پٹواریان کے سینئر عہدیداران نے اپنے خطاب میں کیا ۔ انجمن پٹواریان لاہور کے صدر عبدالمجید بگا ، محمد شاہد گجر فیصل آباد ، کامران خان اٹک ، ایوب بلوچ ساہیوال ، ملک قدیر احمد لیہ ، محمد اکرم پاکپتن ، ملک گلزار وہاڑی ، شبیر مزاری راجن پور ، ایپکا کے ڈویژنل صدر خالد جاوید سنگھیڑا ، ملک عبدالواجد سندیلہ ، نواز گوندل ، مہر لیاقت علی و دیگر تھے۔