ٹیکس کی آمدنی عوامی فلاح پر ہی خرچ ہوتی ہے ‘ ڈاکٹر خلیل احمد

ٹیکس کی آمدنی عوامی فلاح پر ہی خرچ ہوتی ہے ‘ ڈاکٹر خلیل احمد

ملتان (جنرل رپورٹر) ریجنل ٹیکس کمشنرملتان ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا ہے کہ صحت ، تعلیم اور بنیادی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے رقم کی ضرورت ہوتی ہے جو کوئی بھی حکومت عوام سے ٹیکس کی مد میں وصول کرتی ہے اور پھر اسے انہی کی فلاح و بہبود پر خرچ کرتی ہے۔ ٹیکس کی دو اقسام ہیں ڈائریکٹ (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

اور ان ڈائریکٹ ٹیکس، ڈائریکٹ ٹیکس عوام سے انکم ٹیکس کی مد میں وصول کیا جاتا ہے اور ان ڈائریکٹ ٹیکس عوام سے اداروں کے ذریعے وصول کیا جاتا ہے ۔ یہ دونوں ٹیکسز عوام کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب ریونیو اتھارٹی کے زیر اہتمام بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں ٹیکس آگاہی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ طلباء کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر خلیل احمد نے مزید کہا کہ بہت سی عوام ٹیکس دینا نہیں چاہتی اس لئے ود ہولڈنگ ٹیکس لگانا پڑتا ہے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس ان ڈائریکٹ ٹیکس کی ایک قسم ہے ۔ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی ذیشان نذیر خان نے کہا کہ گزشتہ برس 10۔ اپریل کو پنجاب ریونیو اتھارٹی نے امانت سکیم متعارف کرائی ۔ اس برس بھی ٹیکس ڈے بھر پور طریقے سے پورے پنجاب میں منایا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر رئیس ہمایوں نے کہا کہ موٹر وہیکل، ٹرانسپورٹ اور ریسٹورنٹ سے ٹیکس وصولی پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ذمہ ہے۔ تقریب سے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر نعمان عباسی اور محمود گروپ آف کمپنیز سے ڈاکٹر امین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پی آر اے محمد آصف ندیم بھی موجود تھے۔آخر میں مہمانوں اور مقررین میں شیلڈ زبھی تقسیم کی گئیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر