دہشت گردی سے مردم شماری کا عمل متاثر نہیں ہوگا‘ احمد یار ہنجرا

دہشت گردی سے مردم شماری کا عمل متاثر نہیں ہوگا‘ احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت دہشت (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

گردی سے مرعوب نہیں ہوگی اور مردم شماری کے عمل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے جسے ہر صورت مکمل کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گرد ملک وقوم کے دشمن ہیں دہشت گردوں کے اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ان کے حوالے پست نہیں کئے جاسکتے ہیں ،ارض پاک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے اپریشن ردالفسادکے ذریعے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر