ملتان میں تیزبارش ‘ چوبارہ میں شدید ژالہ باری سے فصلیں تباہ

ملتان میں تیزبارش ‘ چوبارہ میں شدید ژالہ باری سے فصلیں تباہ

ملتان ‘چوبارہ ( خبر نگار ‘ نمائندہ پاکستان،کرائم رپورٹر ) ملتان اور گرد و نواح میں تیزبارش ‘ چوبارہ میں شدید ژالہ باری ‘ موسم خوشگوار ہوگیا ۔ تفصیل کے مطابق ملتان اور گردونواح میں (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

بادلوں کا سسٹم برقرار ہے بدھ کے روز بھی سہ پہر کے وقت گھنگھور گھٹاؤں کے چھائے رہنے کے بعد تیزبارش ہوئی ‘ منگل اور بدھ کی درمیانی شب چلنے ولای تیز اور ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ دن کو بھی جاری رہا جس سے گزشتہ روز گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی اور ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34.3ڈگری جبکہ جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ رحیم یار خان میں38.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔دریں اثناء تحصیل چوبارہ کے بیرون علاقہ جس میں پتی لیل ،پتی آرائیں ،پتی کنویرا ،پتی بدھ ،شیر گڑھ اور ہیڈ ویڑڑی کا ملحقہ علاقہ اور چوبارہ کے MLکے چکوک شامل ہیں جن میں شدید ژالہ باری ہوئی جس سے تقریبا 25مربع کلو میٹر کے علاقہ میں چنے اور گندم کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ژالہ باری اتنی شدید تھی کہ فصلوں پر سفید چادر اوڑھی گئی ۔ کسان بھائیوں حاجی وارث اٹھوال ،عبدالمجید ،مرتضیٰ ،بشیر احمد لیل ،محمد اقبال ،سعید احمد لیل ،عمر حیات بھٹی و سینکڑوں کسانوں اور سیاسی و سماجی حلقوں نے فوری طور پر صوبائی وزیر قدرتی آفات مہر اعجاز اچلانہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے قدرتی آفات سے تباہ ہونے والے علاقہ کے مکینوں کو مالی امداد کرنے کی اپیل کی ۔ دریں اثناء واپڈا کا عملہ عثمان آباد کی ٹوٹی ہوئی بجلی کی تاروں کو جوڑنے میں مصروف ملتان بوسن روڈ پر سائن بورڈ ہائی وولٹیج گیارہ ہزار کے وی بجلی کی تاروں پر گر گیا۔سپارکنگ اور دھماکوں کی آوازیں سن کر اہل علاقہ خوف میں گھروں سے باہر نکل آئے عثمان آباد میں واپڈا کا عملہ تاحال نہ پہنچ سکاریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیاسائن بورڈ گرنے سے بجلی کی مین تاریں ٹوٹ کر گر پڑیں تیز ہوا کے باعث سائن بورڈ گرا، اہل علاقہ بجلی کی تاریں ٹوٹنے کے بعد علاقعہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر