ایپکا کا مرحلہ وار احتجاج جاری‘ آج قلم چھوڑ ہڑتال ہوگی

ایپکا کا مرحلہ وار احتجاج جاری‘ آج قلم چھوڑ ہڑتال ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان(سٹی رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کامرحلہ واراحتجاجی سلسلہ جاری‘ آج ضلع بھرمیں کلرک برادری(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
مکمل دفتری بائیکاٹ وقلم چھوڑہڑتال کرے گی۔تفصیل کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کاصوبائی ومرکزی قیادت کے حکم پرمطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج وہڑتال کاسلسلہ جاری ہے ‘ ضلعی صدرایپکاچوہدری محمدبوٹاعابدکی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج شیڈول کے مطابق تمام سرکاری محکموں میں دفتری بائیکاٹ وقلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی اس سلسلہ میں تمام ملازمین احتجاج میں بھرپورشرکت کریں اورمطالبات کی منظوری کے لیے متحدرہیں۔