عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ‘ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں ‘ چیف سیکرٹری کامحکموں کے سربراہان کو مراسلہ
رحیم یارخان(سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پرچیف سیکرٹری پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے تمام محکموں (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
کے سربراہان کوجاری کردہ مراسلہ میں ہدایت کی ہے کہ عوام کے مسائل کاحل ترجیحی بنیادوں پرکیاجائے اورپبلک سروس ڈیلیوری کوبہتربنایاجائے ‘ تمام اضلاع کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیرہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی ‘ انہوں نے ہدایت کی کہ سکولوں‘ کالجوں ‘ تعلیمی اداروں ‘ پارکوں ‘ ہسپتالوں اوردیگرپبلک مقامات کی سیکورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں غفلت کے مرتکب افسران کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدشروع کردیاہے ۔