چلڈرن کمپلیکس انتظامیہ نے صوبائی حکومت سے ایک کروڑ 91 لاکھ مانگ لیے

چلڈرن کمپلیکس انتظامیہ نے صوبائی حکومت سے ایک کروڑ 91 لاکھ مانگ لیے

ملتان(وقائع نگار) چلڈرن کمپلیکس انتطامیہ نے مالی سال 2016-17کے بجٹ کیلئے دوسری قسط کی مد میں ایک کروڑ 91لاکھ (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

روپے صوبائی حکومت سے مانگ لیئے ہیں۔ جبکہ اسی بجٹ میں سے پہلی قسط کے 10کروڑ 19لاکھ روپے سرنڈر کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سرنڈر کیئے گئے فنڈز زیر تعمیر توسیعی منصوبے میں 198خالی سیٹوں پر بھرتی پراسس مکمل نہ ہونے سے فنڈز واپس کردیئے گئے ہیں۔ بھرتی تاحال مکمل نہ ہوسکی ہے۔ بھرتی کا لائحہ عمل آئندہ دنوں میں طے کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر