رواداری امن کاررواں ملتان کے بعد گلی منزل کو روانہ

رواداری امن کاررواں ملتان کے بعد گلی منزل کو روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (جنرل رپورٹر)رواداری تحریک پاکستا ن کے زیر اہتمام لاہور سے کراچی جانے والا رواداری امن کارواں ملتان پہنچ کر اگلی منزل کی طرف روانہ ہو گیا رواداری امن کارواں کا(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
ملتان پہنچنے پرسماجی سیاسی مذہبی رہنماؤں کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا ملتان ریلوے اسٹیشن پر شرکا ء کارواں پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ا ور ہار پہنائے گئے ۔رواداری تحریک پاکستان کے مرکزی چےئر مین سمیت دیگر مرکزی قائدین و علماء کرام کو رواداری تحریک ملتان کے صدر سلمان الٰہی قریشی ایڈووکیٹ ، الحاج محمد اشرف قریشی ، میاں عامر محمود نقشبندی ، علامہ مجاہد عباس گردیزی ، سعدیہ کرمانی ، ملک عمر کمبوہ ، سمیت دیگر نے دستاربندی کی اور تحائف دےئے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے راواداری تحریک کے چیرمین سیمسن سلامت نے کہا کہ ہما را مستقبل پر امن بقائے باہمی سے وابستہ ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک معاشرے میں مذ ہبی ہم آہنگی اور برداشت کے کلچر کو فروغ نہیں دیتے انہوں نے کہاہے کہ مذہب اور مسلک کی بنیاد پر نفرت پھیلا ئی جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں دہشت گردی کے نئے واقعات سر اُٹھا چکے ہیں رواداری امن کارواں روہڑی ، سکھر ، سہیون شریف ، حیدر آباد سے ہوتا ہوا 7اپریل کو کراچی پہنچے گا اور 8اپریل کو آرٹس کونسل میں رواداری فیسٹول منعقد کیا جائے گا ۔