ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا بحران مزید بڑھ گیا‘ عوام سراپا احتجاج

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا بحران مزید بڑھ گیا‘ عوام سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، دھنوٹ (سٹاف رپورٹر، نمائندہ خصوصی) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا بحران مزید بڑھ گیا عوام سراپا احتجاج بن گئے تفصیل کیمطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا بحران (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
مزید بڑھ گیا۔ میپکو ریجن میں بجلی فراہمی کی صورتحال بہتر نہیں ہوسکی ہے۔ ملک میں 5 ہزار میگا واٹ سے زائد کے شارٹ فال کا سارا وزن جنوبی پنجاب کے بجلی صارفین پر ڈال دیا گیا ہے۔ میپکو ریجن کے 11سو سے زائد فیڈرز پر بجلی کی غیر معمولی بندش اور فورس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پانی سے بجلی کی پیداوار میں کمی کو حالیہ بحران کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ خصوصاًمیپکو گارڈن ٹاؤن کے صارفین کے مطابق روزانہ آٹھ بجے صبح سے دو بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہتی ہے۔ دریں اثناء دھنوٹ فیڈرپر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے دھنوٹ کے شہریوں کے مطابق گزشتہ 4برسوں سے عوام کو حکومت کی جانب سے امید دلائی جارہی تھی کہ جلد ہی انہیں لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات ملے گی مگر ہنوز اس کے آثار نظر نہیں آ رہے بجلی کی بڑھتی ہوئی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر دھنوٹ کے شہریوں نے حکومت سے اس سنگین مسئلہ پر فوری توجہ دینے اور ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لوڈشیڈنگ