سندھ سے 500 کوئنٹل ٹماٹر کی ملتان آمد‘ قیمتوں میں واضح کمی آئیگی

سندھ سے 500 کوئنٹل ٹماٹر کی ملتان آمد‘ قیمتوں میں واضح کمی آئیگی

ملتان(سپیشل رپورٹر)سندھ سے500کوئنٹل ٹماٹر کی ملتان منڈی میں آمد کے باعث ہول سیل نرخ20روپے کم ہو(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

گئے آئندہ قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے پنجاب حکومت کی ہدایت پر ایکسٹرا اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملتان آصف رضا سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملتان راؤ ندیم اصغر اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی صادق آباد حافظ محمد ریاض پر مشتمل وفد نے لاڑکانہ اور شکار پور کے علاقوں کا دورہ کیا اور پنجاب حکومت کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاڑکانہ اور اسکے نواحی علاقوں میں ٹماٹر کی بھرپور فصل تیار ہے جس کی وجہ سے مستقبل قریب میں ٹماٹر کی قلت اور قیمت میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے لاڑکانہ،نواب شاہ،بدین ٹھٹھہ ٹنڈو اللہ یار اور سکھر کی تازہ فصل مارکیٹ میں آنا شروع ہو چکی ہے اور آئندہ دو روز میں ٹماٹر کا بحران ختم ہونے کے ساتھ قیمتیں بھی اعتدال پر آجائیں گی۔

ٹماٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر