ن لیگ سندھ میں بھی پی پی کو ناکوں چنے چبوائے گی‘ سعید منیس

ن لیگ سندھ میں بھی پی پی کو ناکوں چنے چبوائے گی‘ سعید منیس

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)پا کستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و رُکن قومی اسمبلی سعید خان منیس نے کہا ہے کہ سٹیج پر کھڑے ہو کر چیخنے چلانے یا ذوالفقار علی بھٹو کے خاندان میں پیدا ہونے سے کوئی اُن جیسا نا مور سیاستدان نہیں بن سکتا، ذوالفقار بھٹو اور اُن کی بیٹی بینظیر بھٹو اپنی فہم (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

و فراست ، اپنے نظریات ، اپنی مثبت سوچ اپنی فکر اور اپنا ویژن اپنے ساتھ ہی لے کر لحد میں جا سو ئے اور اپنے پیچھے چھوڑ گئے ایک کرپٹ ، بددیانت لوٹ مار کے با د شا ہ ایسا ٹو لہ جس نے نہ صر ف ملک کو بے تحاشا نقصان پہنچا یا بلکہ پا نچوں صوبوں میں موجود پارٹی کا ایسا حشر کیا کہ وہ سمٹ کر صرف ایک صوبے تک محدود ہو کر رہ گئی ، اور 2018 ؁ء کے الیکشن میں انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) وہاں (سندھ) بھی انہیں نا کوں چنے چبو ائے گی اور پھر یہ صرف گڑھی خدا بخش تک محد ود ہو کر رہ جا ئیں گے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید خان منیس نے کہا پی پی پی کے اکابرین کو خواب میں بھی میا ں نو ا ز شریف اور میا ں شہبا زشریف آکر ڈراتے ہیں انشاء اللہ آئندہ الیکشن بھی مسلم لیگ(ن) کا ہوگا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر