تمام نئے بلدیاتی اداروں سے اخراجات کی تفصیلی رپورٹ طلب
ملتان(خبرنگار)محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام نئے بلدیاتی اداروں سے اخراجات کی تفصیلی رپورٹ طلب (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
کرلی ہے اس ضمن میں محکمہ لوک گورنمنٹ پنجاب کی طرف سے میٹرو پولیٹن،میونسپل کارپوریشنوں ضلع کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کو جاری کئے گئے پرفارمے کے مطابق شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کے مطابق تنخواہوں،پنشن،یوٹیلٹی بلوں،پی او ایل اور دیگر اخراجات کی تفصیلات ماہانہ اور ششماہی بنیادوں کے حوالے سے بھجوائی جائے اور اس رپورٹ میں ڈویژن،ضلع اور بلدیاتی ادارے کا نام بھی بھجوائے جائیں۔