زرداری اپنی باری لینے کیلئے مداری بنے ہوئے ہیں‘ جمشید دستی

زرداری اپنی باری لینے کیلئے مداری بنے ہوئے ہیں‘ جمشید دستی

کوٹ سلطان(نامہ نگار) عوامی راج پارٹی کے سربراہ و ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ اور گالیوں کے سوا کچھ نہیں ،یہی وجہ ہے کہ انہیں بار بار رسوائی(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،الزامات کے بجائے ثبوت کے ساتھ بات کی جائے تو قد بڑھتا ہے ،حکمرانوں نے 4سالوں کے دوران عوام کو دھوکہ فریب اور وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا ،آئندہ عام انتخابات میں ہر حلقہ سے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے ،مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کی خاطر سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہوں انہوں نے کہا کہ باری کا کھیل اب ختم ہو چکا ،زرداری اپنی باری لینے کے لئے مداری بن کر عوام کو ورغلا رہا ہے ،مگر اب عوام با شعور ہو چکے ہیں ، وہ ان لٹیروں سے اپنی پرچی کے ذریعے پائی پائی کا حساب لیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر