ایک کروڑ لاگت‘ یوسی ڈیرہ جنڈ میں سیوریج منصوبہ کا سنگِ بنیاد
لودھراں (نما ئند ہ پا کستا ن ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنر ل و رکن قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین نے یونین کونسل ڈیرہ جنڈ میں سیوریج
(بقیہ نمبر61صفحہ12پر )
منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیاہے ۔ منصوبے پر 1کروڑ روپے لاگت آئے گی جو جہانگیر ترین اپنی ذاتی جیب سے مکمل کروائیں گے۔گزشتہ روز ڈیرہ جنڈ پہنچنے پر کاکرنوں کی جانب سے جہانگیر خان ترین کا والہانہ استقبال کیاگیا اور کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔جہانگیر خان ترین نے اہلیان ڈیرہ جنڈ اور حویلی نصیر خان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے ضمیر خریدنے کے لئے کاغذی اور جھوٹے وعدے کر رہے ہیں جبکہ ہم نے صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنی ہے ۔انشاء اللہ خدمت کا یہ سفر جاری رہے گاافسوس ہے کہ گزشتہ 30سال سے حکومت کرنے والوں نے ڈیرہ جنڈ اور حویلی نصیر خان میں سیوریج سمیت کوئی ترقیاتی کام نہیں کروائے۔ المیہ ہے کہ ہمیشہ لودھراں کے دیہی علاقوں کو نظر انداز کیاگیا اس موقع پر نواب امان اللہ خان، ڈاکٹر شیر محمد اعوان، سید رضا شاہ گیلانی ،سید حسن محمود شاہ، ملک مجید ارائیں، پرویز خان بلوچ،ملک محمد ریحان ، ملک اقبال ریحان، لعل خان جوئیہ، ریاض پہوڑ،ممتاز خان جوئیہ ، رب نواز پہوڑ،حاجی راؤ عمران ،خرم جوئیہ و دیگر بھی موجو د تھے۔