گستاخ بلاگرز کیخلاف کارروائی نہ ہوئی تو طوفان برپاہوگا،ساجد میر

گستاخ بلاگرز کیخلاف کارروائی نہ ہوئی تو طوفان برپاہوگا،ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(جنرل رپورٹر)امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان و سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ جن بدبخت بلاگرز نے گزشتہ دنوں
(بقیہ نمبر62صفحہ12پر )
حرمت رسول ،صحابہ اور ازدواج مطہرات کی توہین کی ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، حکومت پاکستان نے ان کے خلاف ایکشن نہ لیا تو پاکستان کے غیور مسلمانوں کو کنٹرول کرنا کسی کیلئے ممکن نہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث نظریاتی کے سربراہ علامہ عبدالرحیم گجر، علامہ خالد فاروقی،چوہدری جاوید سنگھیڑا،حاجی اقبال خان،حافظ عتیق الرحمن،سید انتظار زیدی،چوہدری محمود اور احتشام الحق بھی موجود تھے۔ علامہ ساجد میر کا مزید کہنا تھا کہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کو تاریخ ساز فیصلہ دینے پر دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مرکزی جمعیتاہلحدیث اور مرکزی جمیعت اہلحدیث نظریاتی کے اتحاد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ ملتان اسی سلسلہ کی کڑی ہے، آج پریس کانفرنس کے ذریعے اہم اعلان کریں گے۔واضع ہوکہ ساجد میر آج دن اڑھائی بجے مرکز الحرمین فرخ ٹاؤن نزد کھاد فیکٹری خانیوال روڈ ملتان میں پریس کانفرنس کریں گے۔