لائن لاسز میں کمی‘ ریکوری ٹارگٹ پورا ورنہ میپکو افسر فارغ

لائن لاسز میں کمی‘ ریکوری ٹارگٹ پورا ورنہ میپکو افسر فارغ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ناقص کارکردگی کے حامل میپکو افسران کو فارغ کرنے کے لئے معاہدے شروع کرد ئیے گئے‘ بتایا گیا ہے کہ وزارت پانی وبجلی نے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سپرٹینڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئر ( ایکسئین ) اور سب ڈویژنل افسروں سے معاہدے شروع کردئیے(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

ہیں۔ ان معاہدوں کے تحت متعلقہ افسروں کو لائن لاسز میں کمی ، ریکوری اہداف کا حصول اور موبائل میٹر ریڈنگ کے اہداف دئیے جائیں گے۔ جو اہداف حاصل نہیں کرئے گا۔ اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے محکمہ سے فارغ کردیا جائیگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر