وکلاء کے تعاون سے انصاف کی فراہمی میں تیزی آئی ہے ‘ جسٹس قاسم خان

وکلاء کے تعاون سے انصاف کی فراہمی میں تیزی آئی ہے ‘ جسٹس قاسم خان

ملتان (خبر نگار خصوصی) سینیئرجج لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے کہا ہے کہ ہم لوگوں کے مسائل کو اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے کر رہے ہیں اور کرتے رہیں‘ وکلاء کے تعاون سے انصاف کی فراہمی میں تیزی آئی اور اب تک 4ہزار کیسز حل کر دئیے گئے ہیں جو ایک بڑی کامیابی (بقیہ نمبر64صفحہ12پر )

ہے اور اس کا سہرا بار اور بنچ کے سر جاتا ہے انصاف میں تاخیر انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے بار کو درپیش مسائل کوہر سطح پر کسی نہ کسی انداز میں حل کرنے کی کوشش کی ہے اور حل کرایا ہے وکلاء کی سہولت کے لئے نادرا کا آفس جلد ہائیکورٹ میں کام شروع کردے گا اور اسی طرح پارکنگ کے مسئلے کو بھی جلد حل کرلیں گے ان خیالات کا انہوں نے ہائیکور ٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے ججز کے اعزاز میں دی گئی چائے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر بار شیر زمان قریشی اورجنرل سیکرٹری صاحبزادی ندیم فرید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ججز نے ہمیشہ بار کے ساتھ تعاون کیا اور بار کی طرف سے بھی بھر پور تعاون کیا گیا جس کی وجہ سے تھوڑے سے عرصہ میں بار و بنچ کے تعلقات میں بہتری آئی ہے ہم جج صاحبان کے تعاون پر کھلے دل سے مشکور ہیں تقریب میں مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا، مسٹرجسٹس سید شہباز علی رضوی،مسٹر جسٹس شاہد کریم،مسٹر جسٹس طارق افتخار احمد،مسٹر جسٹس عبدالستار،مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال،مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ، مسٹر جسٹس احمد رضا گیلانی،مسٹر جسٹس مذمل اختر شبیر اور مسٹر جسٹس مدثر خالد عباسی ،یوسف زبیر، شبیر فخرالدین،میاں عباس احمد، ملک حیدر عثما ن نے بھی شرکت کی۔

قاسم خان

مزید : ملتان صفحہ آخر