اوچ شریف میں سیوریج اور ٹف ٹائلز کیلئے 10 کروڑ جاری
اوچ شریف (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا ہے کہ سیوریج لائن اور ٹف ٹائلز کی تنصیب کے لئے 10کروڑ روپیہ کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں ، اوچ شریف شہر کو ماڈل سٹی بنانے کا خواب ان ترقیاتی کاموں کی بدولت بہت جلد پورا ہور ہا ہے ، ان خیالات(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
کا اظہار انہوں نے سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر مخدوم سید عامر علی شاہ ، چئیرمین میونسپل کمیٹی اوچ شریف مخدوم سید سبطین حیدر بخاری ، سٹی کونسلرز شیخ ہارون فیاض ، حافظ جمیل احمد لنگاہ ،چوہدری پرویز اختر ،سماجی رہنماء میاں محمد عامر صدیقی ، خادم امیر آباد، اکبر ٹاؤن عبد القدیر بڈانی ، ملک آصف لودھرا ، ملک شکیل رنونجہ اور پبلک ہیلتھ سروے ٹیم کے آفیسران کے ہمراہ اوچ شریف شہرکے وارڈ ز کے دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ حلقہ بھر میں اربوں روپیہ مالیت کے سڑکوں ، بجلی ، گیس ، سولنگ ، سیوریج ، ٹف ٹائلز سمیت دیگر منصوبہ جات پر کام جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے وعدہ کو پورا کرتے ہوئے عوام کو ترقیاتی منصوبہ جات ان کی دہلیز پر فراہم کررہے ہیں ۔
علی حسن گیلانی