راجن پور‘ نان سیلری بجٹ کی مد میں لاکھوں کے گھپلے کا انکشاف

راجن پور‘ نان سیلری بجٹ کی مد میں لاکھوں کے گھپلے کا انکشاف

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) حکومتِ پنجاب کے محکمہ تعلیم نے صو بہ بھر کے اضلاع کے سکولوں کودرپیش مسائل کے فوری حل کیلئے اُ ن سکولوں کو نان سیلری بجٹ کے نام سے علیحدہ سے فنڈز جاری کئے اور اس فنڈ کے خرچ کی صوابدید متعلقہ سکول کو نسل کودی مگر المیہ یہ ہے کہ ضلع بھر کے پرائمری (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

گرلز وبوائز سکولوں کی کو نسلز بوگس ہونے کے ناطے اِن سکولوں کے فنڈز کے خرچ میں وسیع پیما نے پر گھپلے کئے گئے جس کی تصدیق آڈٹ رپورٹس میں بھی کی گئی ہے صورتحال یہ ہے کہ ضلع کے بیشتر سکولز تزئین وآرائش سے محروم ہیں کہیں واش رومز فنکشنل نہیں توکہیں پا نی جیسی بنیادی سہولت بھی میسر نہیں ہے مگر تحقیقات کی جائیں تو اِن سہولیات کی فراہمی کے نام پر نان سیلری بجٹ کی رقم خرچ کی گئی ہے اس فنڈز کے خرچ کی آج تک محکمہ تعلیم کے آفیسران نے تحقیقات کوضروری ہی نہ سمجھا عوامی وشہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ضلع راجن پور میں محکمہ تعلیم کے فنڈز کے خرچ کا آڈٹ کر کے ذمہ دار ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر