ٹریفک حادثات،نوعمر لڑکے سمیت3افراد جاں بحق،4شدید زخمی

ٹریفک حادثات،نوعمر لڑکے سمیت3افراد جاں بحق،4شدید زخمی

کوٹ ادو،ٹبہ سلطان پور،لڈن(نمائندگان)تیز رفتار یورو اور کیری وین میں تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور،رکشہ الٹنے سے13(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

سالہ لڑکا جاں بحق،وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم کی گاڑی نے دودھ فروش کو کچل دیا جو موقع پر دم توڑ گیا اس سلسلے میں کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق چوک سرورشہید کے علاقہ عباسی چوک پر تیز رفتار یورو ڈالہ کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی کیری ڈبہ سے زور دار دھماکے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کیری ڈبہ ڈرائیور ظفر حیات موقع پر جاں بحق جبکہ کیری ڈبہ ویورو سوار4افراد زاہد،عنصر2نامعلوم شدید زخمی ہوگئے جنہیں رورل ہیلتھ سنٹر طبعی امداد کے بعد انہیں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیاگیا،پولیس چوک سرورشہید نے عمران وٹو کی مدعیت میں یورو کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ نمبر131/17زیر دفعہ337-322جی427-279درج کرکے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ پاکستان،نامہ نگار کے مطابق گذشتہ روز11بجے کے قریب ٹبہ سلطان پور کا غریب دودھ فروش حاجی محمد اکرام کمبوہ جنڈانوالہ نہر سے پینے کیلئے صاف پانی کین میں بھر کر لارہا تھا جب وہ چوہدری خورشید کمبوہ کے بھٹہ خشت کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنیوالی وزیر اعلیٰ پنجاب کی انسپکش ٹیم بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ لاہور جو کہ ٹبہ سلطان پور میں دانش سکول کی انسپکشن کیلئے جارہی تھی ،جسے اس کا ڈرائیور عبدالسلام ولد اسلام سکنہ نیو کیمپس لاہور تیز رفتار ی اور غفلت سے چلا رہا تھا نے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار حاجی محمد اکرام کو ٹکر دے ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، مرحوم محمد یاسین فروٹ والے کے بڑے بھائی اور ٹبہ سلطان پور کے سینئر صحافی چوہدری خالد محمود کے بہنوئی تھے۔لڈن سے نمائندہ پاکستان کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر لڈن کے نزد رکشہ کا موڑ کاٹتے ہوئے رکشہ کنٹرول نہ پانے کی وجہ سے موقع پر جان کی بازی ہار گیا جبکہ رکشہ میں موجود دو بچے جن میں سے ایک کی عمر سات سال اور ایک کی عمر دس تھی معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور معمولی چوٹیں آئیں رکشہ میں جاں بحق ہونے والی کی عمر 13سال تھی جس کی وجہ سے نو عمر بچہ رکشہ نہ سنبھال پایا اور رکشہ الٹ گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر